اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس نے سولہ دہشت گرد عورتوں کا پتہ لگانے کا اعلان کیا ہے۔
ماسکو نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردانہ حملوں کے مقصد سے روس میں داخل ہونے والی سولہ دہشت گرد عورتوں کا پتہ لگا لیا گیا۔
فارس نیوز ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایسی سولہ دہشت گرد عورتوں کا پتہ لگا لیا گیا ہے جنہوں نے ترکی میں دہشت گردی کی ٹریننگ لی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ سولہ دہشت گرد عورتیں دہشت گردانہ حملوں کی نیت سے روس میں داخل ہوئی ہیں۔ روس کے سیکورٹی ادارے کا کہنا ہے کہ یہ سولہ دہشت گرد عورتیں یورپ کے راستے روس میں داخل ہوئیں اور انھوں نے ترکی کے ایک کیمپ میں دہشت گردانہ حملوں کی ٹریننگ لی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲